اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام جعفر صادق علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کے موقع پر ۲۵ شوال، اتوار کی شب کو برطانیہ کے شہر لندن میں اس شہر میں مقیم ایرانیوں نے اسلامک سینٹر میں مجلس عزا منعقد کی۔نماز مغربین کے بعد شروع ہونے والی اس مجلس عزا میں تلاوت کلام الہی کے بعد حجۃ الاسلام و المسلمین برہان نے خطاب کیا۔انہوں نے اپنی گفتگو کے آغاز میں جہان اسلام کو درپیش مسائل کے بارے میں ائمہ معصومین(ع) کی احادیث کا سہارا لیتے ہوئے دنیائے اسلام کی مشکلات کے حل کے لیے تمام مومنین کو دعا کرنے کی تاکید کی۔حجۃ الاسلام و المسلمین برہان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دعا مومن کا اسلحہ ہے تاکید کہ بلاوں کو دعا سے دور کیا جا سکتا ہے اور تمام مومنین کو چاہیے کہ خدا سے دعا کریں کہ دنیا کے تمام مسلمان خصوصا اہلبیت(ع) کے چاہنے والے دشمنوں کے شر سے محفوظ رہیں۔انہوں نے امام صادق علیہ السلام کے دور حیات میں موجود مسائل کی طرف بھی اشارہ کر کے امام صادق (ع) کی ان مسائل میں حکمت عملی کو بیان کیا۔







